مدینہ چھوڑ آئے اپنی دنیا چھوڑ آئے ہیں
ہمارے پاس جتنا تھا اثاثہ چھوڑ آئے ہیں
خدا کا گھر بھی چھوٹا ہے نبی آستانہ بھی
لگا ہے دوہراغم مکہ مدینہ چھوڑ آئے ہیں
ابھی تک دل وہیں پر ہے ابھی تک جاں وہیں پر ہے
دل و جاں کو وہاں روتا بلکتا چھوڑ آئے ہیں
ریاض الجنہ وہ منبر سے گھر تک سارا ہی گوشہ
جہانِ خلد کا وہ حسن سارا چھوڑ آئے ہیں
ہوا ہے ختم ویزہ اب کف افسوس ملتے ہیں
سنہری جالیوں کا نور سارا چھوڑ آئے ہیں
خدا جانے وہ کیسی نور اور کرنوں کی بستی تھی
اندھیرا ہےے یہاں پر ہم اجالا چھوڑ آئے ہیں
ابھی تک یاد آتی ہے مزار حمزہ کی رونق
بھلا کیوں سد الشہدا کا خطہ چھوڑ آئے ہیں
مدینے کے در ودیوار سب رستےمہکتے ہیں
ذرا سا عطر لے کر مشک نافہ چھوڑ آئے ہیں
جہاں سے ساری دنای میں اجاگر فیض جاری ہے
بقیع پاک میں زہرا کا روضہ چھوڑ آئے ہیں
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You