بخشش کی انتہا ہے دربارمصطفٰیﷺ
میں
ہر درد کی دوا ہے دربارمصطفٰیﷺمیں
صدیوں کے فاصلے بھی لمحوں میں کٹ گئے
محسوس یہ ہوا ہے دربار مصطفیﷺ میں
صدیوں کے فاصلے بھی لمحے میں کٹ گئے
کیسا یہ ماجرا ہے معراج مصطفیﷺ میں
سرکار سن رہے ہیں اشکوں کی
التجائیں
سائل تو چپ کھڑا ہے دربار
مصطفیﷺ میں
لعل وگوہر سے بڑھ کر ہیں
قیمتی وہ آنسو
آنکھوں سے جو گرا ہے
دربار مصطفیﷺ میں
راستہ اسے ملا ہے منزل
اسے ملی ہے
جو قافلہ رکا ہے دربار
مصطفیﷺ میں
گر پاس میرے ہوتا سینے میں
تو دھڑکتا
یہ دل تو کھو گیا ہے
دربار مصطفیﷺ میں
عیبوں کو ڈھانپتے ہیں
میرے کریم آقا
مجرم کی کیا سزا ہے
دربارِ مصطفی ﷺمیں
آنسو ستارہ بن دیکھو پئے
زیارت
پلکوں پہ رک گیا ہے دربار
مصطفیﷺ میں
صل علی کے نغمے اور
آنسووں کے گجرے
اک چشن سا بپا ہے
دربارمصطفی ﷺمیں
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You