Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/20/24

انْ ، مَا، لَا ، لَاتَ | نواسخِ جملہ | Arabic Grammar | عربی قواعد

 إِنْ ، مَا، لَا ، لَاتَ

 یہ چاروں حروف جملہ اسمیہ پر داخل ہونے اور نفی کا معنی دینے میں لیس کے مشابہ ہیں، لیس کی طرح یہ بھی اپنے اسم کو رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں۔ جیسے مَا الْقُصُورُ شَاهِقَةً ( محلات بلند و مضبوط نہیں)، إن الأنهَارُ فَائِضَةً ( نہریں بہنے والی نہیں)

عمل کی تفصیل

اِنْ اور مَا :      ا ۔ یہ دونوں اسم نکرہ اور معرفہ پر داخل ہوتے ہیں۔ جیسے مَا الْأَشْجَارُ مُثْمِرَةً (درخت پھل دار نہیں)، مَا رَجُلٌ ذَاهِباً ( آدمی جانے والا نہیں)، اِنِ الْأَنْهَارُ فَائِضَةً

2: کبھی ان کی خبر پر لیس کی خبر کی طرح ب زائدہ آ جاتی ہے، اس وقت خبر لفظاً مجرور محلا منصوب ہوتی ہے۔ جیسے مَا الْفَقْرُ بِعَيْبٍ، إِنِ الْعِتَابُ بِمُفيدٍ ان صورتوں میں یہ عاملہ کہلاتے ہیں۔

 جب اِنْ اور مَا کی خبر ان کے اسم سے مقدم ہو یا خبر سے پہلے اِلَّا کا حرف آجائے یا مَا کے بعد اِنْ زائدہ آجائے یا مَا کا تکرار ہو یا ان کی خبر کا معمول ان کے اسم سے پہلے آجائے تو ان کا عمل باطل ہو جاتا ہے۔ جیسے مَا مُنطَلِقٌ رَجُلٌ، وَ  مَا  مُحَمَّدٌ  اِلَّا  رَسُوْلٌ (سورۃ اٰل عمرٰن: 144): مَا إِنْ أَنتُمْ ذَاهِبُونَ ، مَا مَاطَالِبٌ قَائِمٌ، مَا طَعَامَكَ زيدٌ اٰكلٌ ۔ ان مثالوں میں مَا کا عمل باطل ہے،ان صورتوں میں یہ غیر عاملہ کہلاتے ہیں۔

 لَا:       اس کا اسم اور خبر دونوں اسم نکرہ ہوتے ہیں اور اس کا اسم خبر سے مقدم ہوتا ہے، اس کی خبر پر  اِلَّا كا حرف نہیں آتا۔ جیسے لا زمانٌ مُسَالِمًا۔اگر مذکورہ شرطوں میں سے کوئی شرط مفقود ہو تو اس کا عمل باطل ہو جاتا ہے۔ جیسے لَا الرَّجُلُ قَائِمٌ، لَا بُسْتَانٌ إِلَّا مُثمَرٌ، لَا مُسَالِمٌ زَمَانٌ

 لَاتَ:    کبھی لَا کے آخر میں مبالغہ کے لیے ت  لگا دیتے ہیں، اس وقت اس کا اسم اور خبر دونوں ایسا اسم ہوتے ہیں جو زمانے پر دلالت کرتے ہیں اور ان میں سے ایک کا حذف کرنا ضروری ہوتا ہے، البتہ عموماً اسم حذف ہوتا ہے۔ جیسے لَاتَ وَقتَ نَدَامَةٍ اصل میں لاتَ الوَقْتُ وَقَتَ نَدَامَةٍ تھا، اسی طرح فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ (سورۃ ص:3)اصل میں لَاتَ الْجِيْنُ حِيْنَ مَنَاصِ تھا۔

 

سوالات

 1: درج ذیل فقرات میں مَا عاملہ اور غیر عاملہ الگ الگ کریں:

 مَا الظَّالِمُ ذَاهِباً، مَا نَاجِحٌ ظَالِمٌ، مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ ،مالِصًّا الشَّرْطِيُّ ضَارِبٌ ، مَا الأشْجَارُ مُؤرِقَةٌ،  وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ (سورۃ العنکبوت:22)

2: درج ذیل فقرات کے پہلے مناسب حرف لگا کر اعراب لگا ئیں اور ترجمہ کریں:

المدينة واسعة، بستان جميل بل بستانان، الطريق مزدحمة، شارع نظيف ،القاتلات مقتولات، الرجال قانطون، المسلمان قانطان، المضيفان مکرمان ،ابوک رجل شريف ،العمّال ماهرون،الوقت وقت فرار، الساعة ساعة اجتهاد

3:  مَا کا عمل کب باطل ہوتا ہے؟

 4:  لَا کے عمل کے لیے کیا شرائط ہیں؟

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive