Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/20/24

حروف مشبہ بالفعل | ان ان کان لکن لعل لیت | نواسخِ جملہ | Arabic Grammar | عربی قواعد

حروف مشبہ بالفعل

 یہ چھ حروف ہیں، جو جملہ اسمیہ پر داخل ہوتے ہیں، مبتدا کو نصب اور خبر کو رفع دیتے ہیں، مبتدا کو ان کا اسم اور خبر کو ان کی خبر کہتے ہیں۔ جیسے إِنَّ التلْمِيذَ نَاجِح (بے شک طالب علم کامیاب ہے) یہ درج ذیل ہیں :

 إِنَّ، أَنَّ (بے شک) كَاَنَّ (گویا کہ) لٰكِنَّ (لیکن) لَعَلَّ (شايد کہ ) لَيْتَ ( کاش کہ )

 وجہ تسمیہ :    انہیں مشبہ بالفعل اس لیے کہتے ہیں کہ یہ معنی اور عمل میں فعل کے مشابہ ہوتے ہیں۔

 عمل کی تفصیل

1،2: إِنَّ، أَنَّ: یہ جملہ اسمیہ پر داخل ہو کر اس میں تاکید کا معنی پیدا کرتے ہیں۔ جیسے اِنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ (بے شک محمد اللہ کے رسول ہیں ) سَمِعْتُ أَنَّ العَالِمَ جَيِّدٌ (میں نے سنا کہ بے شک عالم عمدہ ہے)

3: كَاَنَّ : یہ تشبیہ کے لیے آتا ہے۔ جیسے كَاَنَّ الْاسْتَاذَ اَبٌ ( استاد گویا باپ ہوتا ہے)

4: لٰكِنَّ : یہ استدراک کے لیے آتا ہے، یعنی سابقہ کلام میں پیدا شدہ و ہم کو دور کرنے کے لیے ۔ جیسے الْخَادِمُ حَاضِر لكن السيد غَائِب ( خادم حاضر ہے لیکن سردار غائب ہے)

5: لَعَلَّ : یہ رجا کے لیےآتا ہے، یعنی ایسی چیز کے حصول کے لیےآرزو کرنا جو قریب الحصول اور محبوب ہو جیسے لَعَلَّ اللهَ يَرْحَمُنِیْ کبھی یہ اشفاق یعنی ایسی چیز کی آرزو کے لیےبھی آتا ہے جو نا پسند ہو۔ جیسے لَعَلَّ زَيْدًا هَالِکٌ اور کبھی یہ علت بیان کرنے کے لیےآتا ہے۔ جیسے لَعَلَّهُ يَتَذَكُرُ ( تا کہ وہ نصیحت حاصل کرے)

 6:  لَيْتَ : تمنی کے لیےآتا ہے، یعنی ایسی چیز کی آرزو کرنا جس کا پورا ہونا ممکن ہو۔ جیسے لَيْتَ لِى قِنْطَارًا مِّنَ الذَّهَبِ (کاش میرے لیے سونے کا خزانہ ہوتا ) یا ایسی آرزو کے لیے آتا ہے جس کا حاصل ہونا نا ممکن ہو۔ جیسے لَيْتَ الشَّبَابَ يَعُودُ (کاش جوانی کسی دن لوٹ آتی )

 نوٹ :کبھی ان چھ حرفوں کے بعد مَا  کافہ آجاتا ہے جو انہیں عمل سے روک دیتا ہے، اس وقت یہ افعال پر بھی داخل ہو سکتے ہیں۔ قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ (سورۃ الانبیاء:108)مگر جب لَيْتَ کے بعد مَا کافہ آئے تو اس کی جملہ اسمیہ پر داخل ہونے کی خصوصیت زائل نہیں ہوتی۔ اس لیےاس کو عاملہ اور غیر عاملہ بنانا دونوں جائز ہیں۔ جیسے لَيْتَمَا الإِنسَانَ كَامِلٌ، لَيْتَمَا السُّرُورُ دَائِمٌ

 

 

Share:

1 comments:

  1. مکمل ہو گئی نعمت رسالت ختم ہوتی ہے
    حبیب کبریا تجھ پہ نبوت ختم ہوتی ہے
    https://www.moeeni.com.pk/2024/10/blog-post.html

    ReplyDelete

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive