بدلتی ہیں رُتیں لیکن وہی ہے غم وہی پت جھڑ
وہی ہجرِ مُسلسل ہے وہی ہیں ہم وہی پت جھڑ
بہاروں نے گُلستاں کو سجایا پُھول پتوں سے
میرا ویران سا آنگن وہی موسم وہی پت جھڑ
کھڑا ہوں میں وہیں اب تک ہوئے اوجھل جہاں سے وہ
وہی پتھر وہی رستہ وہی عالم وہی پت جھڑ
حسیں لمحوں کی سب یادیں دھواں سا ہو گئیں شاکر
وہی چیخیں وہی آنسو وہی ماتم وہی پت جھڑ
غلام رضا شاکر
عمدہ الفاظ
ReplyDelete