سرتاجن کے تاج معین الدین
تم ہو جگت مہاراج معین الدین
تمہرے دوارے آن پڑھی ہوں
راکھیو راکھیو لاج معین الدین
تم ہو آل علی و زہرا
بگڑے سنوارو کاج معین الدین
صدقہ
پیر ہارونی کا
بھاگ
جگا دو آج معین الدین
شاہ شہاں اجمیر کے خواجہ
ہند
پہ تورا راج معین الدین
غیر کا منہ کاہے کو دیکھوں
حسن کی ہو پکھراج معین الدین
میں بے آب حقیر سا قطرہ
تم بحر مواج معین الدین
تمہرے پاؤں میں سر رکھ دینا
فقر کی ہے معراج معین الدین
تم ہی تو ہو اک مورے ساجن
بپتا
سنو موری آج معین الدین
کیوں نہ جپوں میں نام تہارا
تم ہو مورے سرتاج معین الدین
میں
ہوں ایک غریب بھکارن
تم ہو غریب نواز معین الدین
تمہرے دوار بنا کت جاؤں
میں نردھن محتاج معین الدین
میں
کیوں جاؤں در سے خالی
لیکے
اٹھوں گی آج معین الدین
رکھ لو حسین و حسن کے صدقے
اپنے
نصیرؔ کی لاج معین الدین
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You