عربی دعائیں اردو ترجمہ کے ساتھ
1: اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّي يَا ذَا الْجَلَالِ
وَالْإِكْرَامِ، أَنَا عَبْدُكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، يَا حَيُّ يَا
قَيُّومُ، أَغِثْنِي أَغِثْنِي، يَا إِلٰهِي، إِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔
ترجمہ: اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، اے جلال و اکرام والے! میں تیرا
بندہ ہوں، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے! اے زندہ و قائم رہنے والے! میری مدد
فرما، میری مدد فرما۔ اے میرے معبود! بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
2: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَقْوَى الْقَلْبِ وَزَكَاءَ
النَّفْسِ،
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے دل کی تقویٰ اور نفس کی پاکیزگی کا
سوال کرتا ہوں۔
3: اللَّهُمَّ وَفِّقْنِي لِلْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ
وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ۔
ترجمہ: اے اللہ! مجھے نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی توفیق
عطا فرما۔
4: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مُحْتَاجًا إِلَيْكَ وَحْدَكَ،
اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ ۔ اللَّهُمَّ أَدْخِلْنِي
فِي عِبَادِكَ الْمُخْلَصِينَ۔
ترجمہ: اے اللہ! مجھے صرف اپنا محتاج بنا، اے اللہ! مجھے اپنے نیک
بندوں میں شامل فرما۔ اے اللہ! مجھے اپنے خالص بندوں میں داخل فرما۔
5: اللَّهُمَّ أَنْعِمْ عَلَيَّ بِبَرَكَاتِ اسْمِكَ
الْأَعْظَمِ، وَاجْعَلْنِي مُسْتَجَابَ الدَّعَوَاتِ۔
ترجمہ: اے اللہ! مجھے اپنے عظیم نام کی برکتوں سے نواز، اور میری
دعاؤں کو قبول فرما۔
6: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جَمِيعَ خَطَايَايَ، وَاقْضِ
حَوَائِجِي، وَفَرِّجْ كُرُوبِي،
ترجمہ: اے اللہ! میرے تمام گناہ بخش دے، میری حاجات پوری فرما، اور
میری پریشانیاں دور فرما۔
7: اللَّهُمَّ أَنْعِمْ عَلَيَّ بِسَكِينَةٍ وَثَبَاتِ
الْإِيمَانِ، وَارْزُقْنِي الصِّحَّةَ وَالْعَافِيَةَ،
ترجمہ: اے اللہ! مجھے سکون اور ایمان کی پختگی عطا فرما، اور مجھے
صحت و عافیت عطا کر۔
8: اللَّهُمَّ اجْعَلِ
الشِّفَاءَ فِي يَدَيَّ۔
ترجمہ: اے اللہ! شفا میرے ہاتھوں میں رکھ دے۔
9: اللَّهُمَّ نَوِّرْ قُلُوبَنَا بِالْإِيمَانِ، وَزَيِّنْ
أَخْلَاقَنَا بِالْقُرْآنِ، وَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا بِالْقُرْآنِ،
وَأَدْخِلْنَا جَنَّةَ دَارَ السَّلَامِ بِالْقُرْآنِ۔
ترجمہ: اے اللہ! ہمارے دلوں کو ایمان سے منور فرما، ہمارے اخلاق کو
قرآن سے مزین فرما، ہمارے گناہوں کو قرآن کے وسیلے سے بخش دے، اور ہمیں قرآن کے ذریعے
جنت، دارالسلام میں داخل فرما۔
10: رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا هَذِهٖ صَلَاةَ الْفَجْرِ،
وَصَلَاةَ الظُّهْرِ، وَصَلَاةَ الْعَصْرِ، وَصَلَاةَ الْمَغْرِبِ، وَصَلَاةَ
الْعِشَاءِ مَعَ جَمَاعَةِ الْحَاضِرِينَ الْمُسْلِمِينَ۔
ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم سے فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں
قبول فرما، جو ہم نے مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ ادا کیں۔
11: اللَّهُمَّ
ارْزُقْنَا عِلْمًا نَافِعًا، وَفَهْمًا كَامِلًا، وَقَلْبًا مُنَوَّرًا۔
ترجمہ: اے اللہ! ہمیں نفع بخش علم، کامل فہم، اور نورانی دل عطا
فرما۔
12: اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا رِزْقًا وَاسِعًا مُبَارَكًا،
وَعَمَلًا صَالِحًا مُتَقَبَّلًا، وَقَلْبًا سَلِيمًا۔
ترجمہ: اے اللہ! ہمیں وسیع اور بابرکت رزق عطا کر، مقبول نیک عمل
عطا فرما، اور ہمیں سلامت دل عطا فرما۔
13: الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ
اللَّهِ وَبَرَكَاتُهٗ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَىٰ عِبَادِ اللَّهِ
الصَّالِحِينَ۔
ترجمہ: اے نبی! آپ پر درود و سلام ہو، اور اللہ کی رحمت اور برکتیں
نازل ہوں۔
ہمارے اوپر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔
14: يَا عَلِيمُ عَلِّمْنِي، يَا خَبِيرُ أَخْبِرْنِي، يَا
وَهَّابُ هَبْ لِي مِنْ أَسْرَارِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔
ترجمہ: اے علیم! مجھے علم عطا فرما، اے خبیر! مجھے باخبر کر، اے
وہاب! مجھے دنیا اور آخرت کے اسرار عطا فرما۔
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You